سوشل میڈیاعلاقائی خبریںقومی

مودی- میلونی کی سوانح عمری کے لیے وزیر اعظم مودی کا پیش لفظ

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلوٗنی کی دوستی ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ دونوں رہنما کئی بین الاقوامی اجلاسوں میں ایک دوسرے سے دوستانہ تعلقات کا مظاہرہ کرتے ہوئے توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ اب یہ رشتہ ایک نئی وجہ سے خبروں میں ہے۔

جارجیا میلوٗنی کی خود نوشت سوانح عمری ’’آئی ایم جارجیا – مائی روٹس، مائی پرنسپلز‘‘ دنیا بھر میں مقبول ہو چکی ہے، جو 2021 میں پہلی بار شائع ہوئی اور بیسٹ سیلر بنی۔ اس کتاب میں انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں، سیاسی جدوجہد، ذاتی زندگی اور مشکلات بیان کی ہیں۔ میلوٗنی نے اس میں انتخابی مہم کے دوران ایک حاملہ خاتون اور سنگل والدہ ہونے کے ناطے پیش آنے والی رکاوٹوں کا بھی ذکر کیا ہے۔ حال ہی میں یہ کتاب امریکہ میں بھی شائع ہوئی اور اب اسے بھارت میں متعارف کرانے کی تیاری ہو رہی ہے۔

اسی دوستی کے جذبے کے تحت وزیراعظم مودی نے اس کتاب کے لیے پیش لفظ لکھا۔ مودی نے اسے میلوٗنی کے ’’ہر دل کی بات‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ بھارت میں بھی یہ کتاب عوام کی بھرپور توجہ حاصل کرے گی۔

مودی کا یہ پیغام جیسے ہی سوشل میڈیا پر آیا، وہ وائرل ہو گیا اور ’’میلوڈی‘‘ لمحہ ایک بار پھر عوام کے درمیان گفتگو کا موضوع بن گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button