تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی
منچریولا سروس روڈ پر بھاری چٹان گرنے سے ٹریفک جام، شہری پریشان

حیدرآباد کے مضافاتی علاقے مانچریولا سروس روڈ پر جمعرات کو ایک بڑا پتھر پہاڑی سے کھسک کر سڑک پر آ گیا، جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ مسلسل بارشوں کے باعث پتھر ڈھلوان سے نیچے آ گرا، جس پر سائبرآباد ٹریفک پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔
پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ ٹی جی پی اے سے نرسنگی جانے والے مسافر مانچریولا انڈر پاس سے نرسنگی-کوکا پیٹ سروس روڈ کے ذریعے نرسنگی روٹری 2 تک متبادل راستہ اختیار کریں۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مرمت اور کلیئرنس کے مکمل ہونے تک احتیاط برتیں اور دیے گئے متبادل راستوں کا استعمال کریں۔