2025 کا سب سے طویل بلڈ مون آج رات: طلبہ کے لیے سائنسی راز اور نایاب منظر

آج رات ملک بھر کے لوگ ایک نایاب فلکیاتی منظر دیکھ سکیں گے — چاند گرہن (بلڈ مون)۔ یہ گرہن کئی سالوں میں سب سے طویل ہوگا اور 2018 کے بعد پہلی بار پورے ملک سے واضح طور پر نظر آئے گا۔
اہم وقت:
آغاز: رات 8:58 بجے
اختتام: صبح 2:25 بجے (8 ستمبر)
مکمل سرخی مائل مرحلہ: 11:01 بجے سے 12:23 بجے تک (82 منٹ)
چاند سرخ کیوں نظر آتا ہے؟
زمین سورج اور چاند کے بیچ آجاتی ہے۔ چھوٹی طول موج والی روشنی (نیلی و سبز) فضاء میں بکھر جاتی ہے، جبکہ لمبی طول موج (سرخ و نارنجی) مڑ کر چاند تک پہنچتی ہے۔ اس روشنی کی وجہ سے چاند سرخی مائل یا تانبے جیسا دکھائی دیتا ہے، جسے "Blood Moon” کہا جاتا ہے۔
زمین کے سائے:
Umbra (گہرا سایہ): جب چاند مکمل سائے میں آجاتا ہے → مکمل چاند گرہن
Penumbra (ہلکا سایہ): جب چاند جزوی سائے میں آتا ہے → مدھم گرہن
ہندوستانی سائنس کی جھلک:
یہ چاند گرہن نہ صرف ایک فلکیاتی حیرت ہے بلکہ کائنات کے حسن اور اسرار کو سمجھنے کا بہترین موقع بھی ہے خاص طور پر طلبہ کے لیے۔