تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

کے ٹی آر کا انتباہ: نوجوانوں کی طاقت کو کم نہ سمجھیں

بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی آر نے کہا ہے کہ موجودہ دور کے نوجوانوں (جنریشن زیڈ) کی طاقت کو کبھی بھی کم نہ سمجھا جائے۔ اگر حکومتیں ان کی خواہشات اور خوابوں کو نظرانداز کریں گی تو ان کے خلاف تحریکیں اور بغاوتیں جنم لے سکتی ہیں۔

کے ٹی آر نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کے خواب آسمان کو چھو رہے ہیں، لیکن حکمران ابھی بھی صرف پاکستان اور بنگلہ دیش سے موازنہ کرنے میں لگے ہیں، جبکہ ملک کو چین، جاپان اور امریکہ جیسے ملکوں کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے وزیر اعظم پر الزام لگایا کہ وہ عوام کو مندر، مسجد، کھانے اور لباس جیسے موضوعات پر الجھا کر اصل مسائل سے توجہ ہٹا رہے ہیں۔

کے ٹی آر نے یاد دلایا کہ تلنگانہ میں بھی نوجوانوں نے 400 ایکڑ جنگلاتی زمین کی فروخت روکنے کے لیے شاندار جدوجہد کی اور سپریم کورٹ نے آخرکار حکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ یہ ہے جنریشن زیڈ کی اصل طاقت۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان صرف سوشل میڈیا تک محدود نہ رہیں بلکہ سیاست میں بھی قدم رکھیں۔ "جب سیاست آپ کا مستقبل طے کر رہی ہے تو آپ خود سیاست کو کیوں نہ طے کریں؟”۔

کے ٹی آر نے زور دیا کہ بھارت میں 38 کروڑ نوجوان ہیں جو نئی سوچ اور جدت کے ساتھ دنیا کی سمت بدل سکتے ہیں۔ اگر جپان جنگ کے بعد 23 برسوں میں ترقی کر سکتا ہے تو بھارت کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف ویژن اور حوصلے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button