علاقائی خبریںقومی

جے شنکر کا دوٹوک اعلان: بھارت کے تجارتی ریڈ لائنز ناقابلِ سمجھوتہ

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکہ کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنی کسان برادری اور چھوٹے کاروباری طبقے کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے اپنی تجارتی "ریڈ لائنز” طے کر لی ہیں اور ان سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے امریکی محصولات کو "غیر منصفانہ اور بلا جواز” قرار دیا۔ حالیہ اقدامات کے تحت امریکہ نے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد تک ڈیوٹی لگانے کی تجویز دی ہے جبکہ روسی تیل کی خریداری پر اضافی 25 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

جے شنکر نے کہا کہ اگر کسی ملک کو بھارت سے تیل خریدنے پر اعتراض ہے تو نہ خریدے، لیکن یورپ اور امریکہ خود بھی خرید رہے ہیں۔ انہوں نے امریکی حکام کے پاکستان سے قریبی تعلقات پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ "یہی فوج اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں پناہ دیتی رہی۔”

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بھارت کسی تیسرے فریق کی ثالثی کو قبول نہیں کرے گا اور بھارت–امریکہ تعلقات اپنی علیحدہ نوعیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button