تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

تلنگانہ میں انویسٹمنٹ فراڈ کا دھماکہ: 8 مہینوں میں عوام کے 640 کروڑ روپے غائب

تلنگانہ میں اس سال اب تک 17,169 انویسٹمنٹ فراڈ کیسز درج ہوئے ہیں، جن میں معصوم عوام نے تقریباً 640 کروڑ روپے گنوا دیے۔ سائبر مجرم لوگوں کو جلدی امیر بننے کے خواب دکھا کر لوٹ رہے ہیں۔

تلنگانہ سائبر سکیورٹی بیورو کے مطابق یہ کیسز جنوری سے اگست کے درمیان سامنے آئے۔ فراڈ کرنے والے زیادہ تر فشنگ لنکس، جعلی انویسٹمنٹ ایپس اور سوشل میڈیا پر جھوٹے اشتہارات کے ذریعے شکار بناتے ہیں۔

ایک سائبر کرائم افسر نے بتایا کہ پہلے یہ لوگ واٹس ایپ یا فیس بک پر میسج بھیج کر اعتماد جیتتے ہیں، پھر جعلی کہانیاں اور جھوٹے منافع دکھا کر لوگوں کو گروپس میں شامل کرتے ہیں۔ پہلے تھوڑا سا فائدہ دکھاتے ہیں تاکہ متاثرہ شخص پر بھروسہ بڑھ جائے، اس کے بعد لاکھوں اور کروڑوں کی انویسٹمنٹ کروا کے رقم غائب کر دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر کوئی اسکیم آپ کو بہت زیادہ اور جلد منافع دینے کا دعویٰ کرے تو سمجھ جائیں کہ یہ صاف جھوٹ ہے۔ اصل انویسٹمنٹ صرف ڈی میٹ اکاؤنٹ اور مجاز اداروں کے ذریعے ہی ہوتی ہے۔

سائبر حکام نے عوام کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی انجان لنک پر کلک نہ کریں، سوشل میڈیا پر آنے والے انویسٹمنٹ مشوروں پر بھروسہ نہ کریں، اور غیر مصدقہ ایپس کے ذریعے کبھی پیسے نہ لگائیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button