بھارت-فلپائن اسٹریٹیجک اتحاد، مودی: ہم تقدیر کے ساتھی ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کے ساتھ منگل کو دہلی میں اہم ملاقات کے بعد بھارت اور فلپائن کے تعلقات کو "اسٹریٹیجک پارٹنرشپ” کے درجہ پر لے جانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’بھارت اور فلپائن دوست ہیں اپنی مرضی سے، اور ساتھی ہیں اپنی تقدیر سے۔‘‘
دونوں ممالک کے درمیان نو معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن میں دفاعی افواج کے درمیان روابط، خلا کے پرامن استعمال میں تعاون، اور اسٹریٹیجک شراکت داری کے اعلان و نفاذ سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔
مودی نے کہا کہ فلپائن بھارت کی ’’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘‘ اور ’’مہا ساگر وژن‘‘ کا اہم شراکت دار ہے، اور دونوں ممالک بحرہند سے لیکر بحرالکاہل تک امن، سلامتی اور قانون پر مبنی عالمی نظم کے حامی ہیں۔
مودی نے فلپائن حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف کھڑے رہے۔