سائنسقومی

بھارت کو آپ پر فخر ہے، وزیراعظم مودی کا فضائیہ کے گروپ کیپٹن شبھانشو شکلہ کو خراج تحسین

بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن شبھانشو شکلہ خلا کے تاریخی سفر کے بعد دہلی پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ شبھانشو شکلہ حال ہی میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کا کامیاب مشن مکمل کرنے والے پہلے بھارتی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پورا بھارت ان کی اس کامیابی پر فخر محسوس کرتا ہے۔ ملاقات کے دوران شبھانشو نے خلا سے لی گئی تصاویر دکھائیں اور اپنے تجربات بیان کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشن بھارت کے آئندہ بڑے منصوبے گگن یان کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔

شبھانشو شکلہ نے 18 روز خلا میں قیام کے دوران مختلف سائنسی تجربات کیے۔ واپسی کے بعد وہ امریکہ میں ری ہیبیلیٹیشن مکمل کر کے اتوار کی صبح دہلی پہنچے۔ پارلیمنٹ میں بھی ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے کارنامے کو بھارت کے خلائی عزائم کے نئے باب سے تعبیر کیا گیا۔

وزیر اعظم نے اپنے یوم آزادی خطاب میں کہا کہ شبھانشو شکلہ نے ایک ارب خوابوں کو نئی جہت دی ہے اور بھارت اپنے خلائی پروگرام میں خودکفیل بننے کی سمت بڑھ رہا ہے۔

شبھانشو شکلہ کا یہ مشن نہ صرف بھارت کی خلائی سائنس کو نئی طاقت دیتا ہے بلکہ نوجوانوں کو بھی سائنسی میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button