آپریشن سندور: ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ کا انکشاف، پاکستان کے 5 جنگی طیارے تباہ

بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت نے پاکستان کے پانچ لڑاکا طیارے اور ایک بڑا رڈار اور نگرانی کا طیارہ مار گرایا۔ یہ کارروائی 22 اپریل کو پاہلگام حملے کے بعد دہشت گردی کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی تھی۔
ایئر چیف مارشل نے بتایا کہ یہ کامیابیاں ایس-400 فضائی دفاعی نظام کی مدد سے حاصل ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ 300 کلومیٹر کی دوری پر ایک بڑا ایئرکرافٹ تباہ کیا گیا، جو یا تو ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (AEW&C) یا الیکٹرانک انٹیلی جنس طیارہ تھا۔ ان کے مطابق، یہ دنیا کا سب سے بڑا ریکارڈ شدہ سر فیس ٹو ایئر ہدف ہے۔
ایئر چیف مارشل کے مطابق، محض 80 سے 90 گھنٹوں کی کارروائی میں پاکستان کو اس قدر نقصان ہوا کہ اسے احساس ہوگیا کہ لڑائی جاری رہی تو مزید بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔