علاقائی خبریںقومی

ٹرمپ کا نیا بیان میں ایک شاندار شخصیت نریندر مودی سے بات کر رہا ہوں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ روکنے میں کردار ادا کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ وہ براہِ راست بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے رابطے میں تھے اور ان سے کہا کہ پاکستان کے ساتھ نفرت کو ختم کریں، ورنہ ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

ٹرمپ نے مودی کو ’’ایک شاندار شخصیت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مودی کو سخت ٹیرف کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد پانچ گھنٹوں میں حالات قابو میں آگئے۔ تاہم، بھارت کی حکومت نے ہمیشہ ٹرمپ کے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے۔ وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے واضح کیا کہ آپریشن ’’سندور‘‘ کے دوران کسی بھی غیر ملکی رہنما نے بھارت پر دباؤ نہیں ڈالا۔

اس دوران امریکہ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے بھارتی برآمدات پر کل ڈیوٹی 50 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ اقدام امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے ذریعے نوٹیفائی کیا، جس کے مطابق 27 اگست 2025 سے نیا ٹیرف نافذ العمل ہوگا۔

ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے ’’امن قائم کرنے‘‘ کے دعووں اور بھارت پر تجارتی پابندیوں کے اقدامات میں کھلا تضاد ہے، جو دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید تناؤ پیدا کرسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button