ہائیڈرا نے جوبلی ہلز کے قریب 100 کروڑ روپے کی 2000 مربع گز اراضی پر دوبارہ دعویٰ کیا

حیدرآباد کے جوبلی ہلز چیک پوسٹ کے قریب تقریباً دو ہزار گز قیمتی اراضی پر سے بیس سال پرانا قبضہ ختم کرا دیا گیا۔ اس زمین کی مالیت تقریباً سو کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ یہ پلاٹ جوبلی ہلز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی ملکیت ہے جو سوسائٹی کے نقشے کے مطابق عوامی استعمال کے لیے مختص کیا گیا تھا، مگر گزشتہ دو دہائیوں سے غیر قانونی طور پر اس پر قبضہ جما لیا گیا تھا۔
سوسائٹی کے اراکین نے "پراجا وانی” پروگرام میں ہائڈرا حکام کو شکایت کی کہ ایک شخص پِلا ستیانارائنا نے زمین پر جعلی گھر نمبر بنا کر قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں نرسری چلا رہا ہے۔ شکایت پر ہائڈرا کمشنر اے وی رنگاناتھ نے فوری تحقیقات کا حکم دیا۔ تحقیقات سے یہ ثابت ہو گیا کہ زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ زمین شہر کے مرکزی علاقے میں واقع ہے اور اس کی موجودہ قیمت سو کروڑ روپے کے قریب ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت اور ہائڈرا کے اس اقدام کو سراہا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے تاکہ سرکاری و عوامی زمینوں پر سے قبضہ مافیا کا خاتمہ کیا جا سکے۔