تلنگانہعلاقائی خبریںقومی

حیدرآباد میں نیا ہائیڈرا پولیس اسٹیشن قائم، ریونت ریڈی نے افتتاح کیا

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے جمعرات 8 مئی کو سکندرآباد کے بدھا بھون کے بی بلاک میں "حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس ایسیٹس مانیٹرنگ اینڈ پروٹیکشن ایجنسی” (ہائیڈرا) کے نئے پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ یہ پولیس اسٹیشن تقریباً 10,000 مربع فٹ رقبے پر محیط ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی میئر گدوال وجے لکشمی اور ایم ایل سی اڈنکی دایاکر بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے ہائیڈرا فورس کے لیے 21 نئی گاڑیوں کو بھی روانہ کیا جن میں 4 انووا کاریں، 55 اسکورپیو گاڑیاں، ٹروپ کیریئر وینز اور بائیکس شامل ہیں۔

یہ گاڑیاں اور فورسز ہنگامی حالات جیسے قدرتی آفات، شہری حادثات، یا عوامی تحفظ کے دیگر مواقع پر فوری ردعمل دینے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ حکومت نے اس اقدام کے ذریعے شہر میں حفاظتی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ریاستی حکومت کا یہ قدم شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، اور ایمرجنسی حالات میں فوری رسپانس کو یقینی بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button