تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

بارش سے متاثرہ علاقوں کا ای وی رنگاناتھ کا دورہ، نالوں کی بحالی اور فوری اقدامات کی ہدایت

حیدرآباد میں حالیہ طوفانی بارش کے بعد کئی علاقے زیرِ آب آ گئے جس پر حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسٹس پروٹیکشن ایجنسی کے کمشنر اے وی رنگاناتھ نے جمعرات، 18 ستمبر کو متاثرہ کالونیوں کا دورہ کیا اور مقامی شہریوں سے ملاقات کی۔

باغ لنگم پلی کے سری رام نگر کالونی میں مکینوں نے کمشنر کو بتایا کہ ایک نالہ جان بوجھ کر بند کر کے اس کے ساتھ موجود سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جس کی وجہ سے پانی گھروں اور سڑکوں میں داخل ہو گیا۔ شہریوں نے شکایت کی کہ کمر تک پانی میں گھروں تک پہنچنا مشکل ہو گیا ہے اور موٹرز سے پانی نکالنے کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہو رہی۔

رنگاناتھ نے افسران کو ہدایت دی کہ دو سے تین دن میں صورتحال کو قابو میں لایا جائے اور متبادل کے طور پر ایک اور نالہ کھود کر پانی کو اصل نالے کی طرف موڑنے کا منصوبہ بھی تیار کیا جائے، تاکہ پانی حسین ساگر میں جا سکے۔

کمشنر نے پرانی ممبئی ہائی وے کے قریب یونیورسٹی آف حیدرآباد کے سامنے بھی دورہ کیا جہاں بارش کا پانی جمع ہو کر آمد و رفت میں مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ مقامی افراد اور افسران نے بتایا کہ یونیورسٹی کے اندر موجود تالاب بھر جانے سے زائد پانی سڑک پر جمع ہو رہا ہے جبکہ زیرِ زمین پائپ لائن بند ہو جانے سے مسئلہ بڑھ گیا ہے۔

رنگاناتھ نے ہدایت دی کہ فوری طور پر روبوٹک مشینوں کی مدد سے پائپ لائن کی صفائی کی جائے، اور بطور متبادل سڑک کھود کر پانی کے بہاؤ کو دوسری سمت موڑا جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button