تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی
موسی ندی میں رکاوٹ ختم: موسارم باغ پل کے نیچے جمع کچرا ہٹایا گیا، نشیبی علاقے محفوظ

حیدرآباد کے موسی ندی پر موسارم باغ پل کے نیچے جمع کچرا اور پلاسٹک کا ڈھیر جمع ہونے سے ندی کے پانی کا بہاؤ رُک گیا تھا، جس کی وجہ سے قریبی نشیبی علاقے شدید متاثر ہوئے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب حمایت ساگر سے زائد پانی چھوڑا گیا، جس کے ساتھ بھاری مقدار میں کچرا بھی ندی میں آگیا۔
جمعہ کے روز حیدرآباد ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ ایسٹ پروٹیکشن ایجنسی کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موسارم باغ پل کا معائنہ کیا۔ ٹیم نے دیکھا کہ کچرے اور پلاسٹک کے ڈھیروں نے پانی کے بہاؤ میں بڑی رکاوٹ پیدا کردی ہے، جس سے پانی قریبی علاقوں جیسے چادرگھاٹ، شنکر نگر، موسارم باغ اور رسول پور میں داخل ہوگیا۔
عہدیداروں نے کہا کہ شہریوں کو آگاہ رہنے اور کچرا ندی میں نہ پھینکنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ اس طرح کی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو۔