تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

حیدرآباد میں میلاد النبیؐ جلوس مؤخر، اویسی کی ریونت ریڈی سے ملاقات

: عید میلاد النبیؐ کے موقع پر روایتی جلوس اس سال بھی مؤخر کر دیے گئے ہیں۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایم ایل اے اکبرالدین اویسی اور مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کے اراکین بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران کمیٹی کے ذمہ داران نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں 14 ستمبر کو جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے۔ اس کے ساتھ تاریخی مساجد و درگاہوں کی تزئین و آرائش اور میلاد جلوس کے موقع پر بلا معاوضہ بجلی کی فراہمی کی بھی درخواست کی گئی۔

یاد رہے کہ میلاد النبیؐ کی اصل تاریخ 5 ستمبر ہے، لیکن چونکہ 6 ستمبر کو گنیش وسرجن کی تقاریب منعقد ہوں گی، اسی لیے دونوں تقریبات کے دوران امن و امان کو مدنظر رکھتے ہوئے جلوس کی تاریخ مؤخر کی گئی ہے۔ گزشتہ سال بھی ایسی ہی صورتحال کے باعث میلاد جلوس بعد کی تاریخ پر نکالا گیا تھا۔

رواں سال بھی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ میلاد النبیؐ کے جلوس 14 ستمبر کو نکالے جائیں گے، تاہم عید میلاد النبیؐ کی مذہبی تقریبات اپنی اصل تاریخ 5 ستمبر کو ہی منائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button