تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی
حیدرآباد کی ڈی ای سی انفرا کو دہلی میں 2,000 کروڑ روپے کا مرکزی حکومت کا رہائشی منصوبہ

حیدرآباد کی مشہور تعمیراتی کمپنی ڈی ای سی انفراسٹرکچر اینڈ پراجیکٹس (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ نے مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے دہلی میں جدید رہائشی سہولیات تعمیر کرنے کا بڑا ٹھیکہ حاصل کر لیا ہے۔
مرکزی پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) نے 2,000 کروڑ روپے مالیت کے اس منصوبے کے لیے لیٹر آف ایکسیپٹنس جاری کیا ہے۔ یہ منصوبہ سری نیواس پوری میں جنرل پول رہائشی کالونی کی جدید طرز پر تعمیر نو سے متعلق ہے۔
چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر انیردھ گپتا کے مطابق یہ کمپنی کے لیے فخر کا لمحہ ہے اور یہ ان کے معیار اور مہارت کا اعتراف ہے۔ کمپنی اس وقت 10,000 کروڑ روپے سے زائد کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جن میں تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، متعدد میڈیکل کالجز، عدالت عالیہ تلنگانہ، اور دہلی ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔