تلنگانہعلاقائی خبریںقومی

حیدرآباد میں ڈرون اور پیرا گلائیڈرز پر پابندی

ملک بھر میں سیکیورٹی خدشات میں اضافے کے بعد، حیدرآباد پولیس نے شہر کی حدود میں ڈرون، پیرا گلائیڈرز اور مائیکرو لائٹ طیاروں کے اُڑان پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ حکم پولیس کمشنر سی وی آنند کی جانب سے جاری کیا گیا، جو بھارتیہ نگرک سرکشا سنہیتا کے سیکشن 163 کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اُڑنے والے آلات کو غلط فہمی میں خطرے کی علامت یا دہشت گردی سے جوڑا جا سکتا ہے، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیلنے کا خطرہ ہے اور سیکیورٹی فورسز پر اضافی دباؤ پڑ سکتا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر ہوشیاری کی ضرورت ہے، اور کسی بھی قسم کی مشتبہ سرگرمی کو روکنا ضروری ہے۔

یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے اور اگلے حکم تک برقرار رہے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button