تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی
حیدرآباد میں بارش کا قہر، کوکٹ پلی کی سڑک پھر دھنس گئی

حیدرآباد میں مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث کوکٹ پلی کے پراگتی نگر روڈ پر زیر زمین سیوریج پائپ لائن بیٹھ گئی، جس سے ایک بڑا گڑھا بن گیا۔ اس واقعے کے بعد ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے اور ہنگامی مرمتی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر کام میں مصروف ہیں۔
بارش کے باعث متاثرہ علاقے میں بیریکیڈز لگا دیے گئے ہیں اور جیٹنگ وہیکلز، سلٹ گرا بر مشینز اور سیوریج عملہ مرمتی کام کے لیے موجود ہے۔ ٹریفک پولیس کے تعاون سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بارش تھمے گی، مین ہول کی مکمل مرمت اور تعمیر نو کا کام فوری طور پر شروع کردیا جائے گا۔