شبھنشو شکلہ نے چالیس سال بعد خلا میں بھارت کا پرچم بلند کیا

خلاء کی دنیا میں ایک تاریخی لمحہ سامنے آیا ہے جب بھارت، پولینڈ اور ہنگری کے خلا بازوں نے چالیس سال بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کا سفر کیا۔ یہ مشن اسپیس ایکس کے ذریعے پرائیویٹ پرواز میں مکمل ہوا۔
چار رکنی عملہ بدھ کے روز امریکہ کے ناسا کی کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا اور جمعرات کو کامیابی کے ساتھ خلائی اسٹیشن پر پہنچا۔ اس مشن میں دو ہفتے قیام کے دوران مختلف sائنسی تجربات کیے جائیں گے۔
اس مشن کی قیادت امریکہ کی سب سے تجربہ کار خاتون خلا باز پیگی وِٹسن کر رہی ہیں، جو ایگزِیوم اسپیس کمپنی سے منسلک ہیں۔ ان کے ساتھ بھارتی فضائیہ کے پائلٹ شبھنشو شکلہ، ہنگری کے مکینیکل انجینئر تیبور کاپو اور پولینڈ کے ریڈی ایشن ماہر سلاوس وُز اُزنانسکی شامل ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت، پولینڈ اور ہنگری سے خلا باز آئی ایس ایس پہنچے ہیں۔ ان ممالک کے افراد نے آخری بار 1970 اور 1980 کی دہائی میں سابق سوویت یونین کے مشن کے ذریعے خلا کا سفر کیا تھا۔
ایگزِیوم اسپیس کا یہ چوتھا پرائیویٹ مشن ہے جو 2022 سے جاری ہے۔ کمپنی مستقبل میں اپنا ذاتی خلائی اسٹیشن تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔