تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

تلنگانہ میں طوفانی بارشوں سے شدید سیلاب، روزمرہ زندگی مفلوج

تلنگانہ میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے جاری شدید بارشوں نے کئی اضلاع میں زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ منچریال اور کومرم بھیم آصف آباد میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جہاں بالترتیب 93.2 ملی میٹر اور 93.1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دنوں تک مزید موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے فلیش فلڈ کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والے کم دباؤ کے باعث بارشوں میں شدت آئی ہے۔ ریاست بھر میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں اور ایمرجنسی الرٹ جاری ہے۔ سوریاپیٹ، ورنگل، جنگاؤں، ہنمکنڈہ اور سابق محبوب نگر کے کئی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ سوریاپیٹ میں برساتی نالے ابل پڑے ہیں جبکہ ورنگل شہر کے کرشنا کالونی میں گھروں اور تعلیمی اداروں میں پانی داخل ہوگیا۔

ورنگل رورل میں نیکونڈہ۔چندرگونڈہ کُلورٹ پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا۔ محبوب نگر کے راجولی اور آلم پور میں آبی ذخائر لبریز ہو گئے ہیں۔ محکمہ آبپاشی اور ریونیو کے عملے کو متاثرہ علاقوں میں نگرانی اور ریسکیو کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

ملوگو، بھوپال پلی اور بھدرا دری کتہ گوڑم میں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے، جبکہ ڈیمز، نہروں اور جھیلوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی شگاف یا نقصان سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button