تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

تلنگانہ میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی، وزیراعلیٰ کا ہائی الرٹ

تلنگانہ میں آئندہ دنوں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے ریاست بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین کی اگلے تین دن کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ انہوں نے حکم دیا کہ ضلعی کلکٹرز اور انچارج وزراء بارش سے متاثرہ علاقوں میں فوری اقدامات کریں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔

وزیراعلیٰ نے ویڈیو کانفرنس کے دوران ہدایت دی کہ ہیلی کاپٹرز کا انتظام کیا جائے تاکہ اچانک بارش میں پھنسے شہریوں کو نکالا جا سکے۔ اسی کے ساتھ، موبائل ٹرانسفارمرز کو پہلے سے تیار رکھا جائے تاکہ بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ پولیس عملہ شہر میں ٹریفک کنٹرول کے لیے تعینات ہو، اور این ڈی آر ایف ٹیموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے۔ کے عہدیداروں کو 24 گھنٹے مستعد رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید برآں، عوام کے لیے ٹول فری ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ شکایات درج کرائی جا سکیں یا ہنگامی مدد حاصل ہو۔ اسکول، کالج اور آئی ٹی سیکٹر کے حوالے سے متعلقہ محکمے ضروری فیصلے لیں گے۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ صرف ضرورت پڑنے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button