سات فٹ لمبے اس بس کنڈکٹر کی عجب پریشانی

مہدی پٹنم بس ڈپو میں بس کنڈکٹر کے طور پر کام کرنے والے 7 فٹ لمبے قد والے امین احمد انصاری کو اپنے کام کی انجام دہی میں کافی منفرد چیلنجوں کا سامنا ہے۔
جب کہ بس کی چھت کی اونچائی صرف 6.4 فٹ ہے، احمد جو اس سے زیادہ طویل القامت ہیں، سیدھے کھڑے ہونے کے لیے بھی جدوجہد کرتے ہیں اور زیادہ تر انہیں جھکے ہوئے سر کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے پڑتے ہیں۔
جس کے سبب احمد کو کام کی ان نامناسب حالات کی وجہ سے گردن اور کمر میں مسلسل درد کا سامنا کرنا پڑا اور بیماریوں کا علاج کروانے کے لیے اسپتالوں میں جانا پڑا۔
چندرائن گٹہ کے شاہین نگر کے رہنے والے احمد کے والد کاچی گوڈا بس ڈپو میں ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر کام کرتے تھے۔ وہ 2021 میں بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے اور احمد، جنہوں نے اپنا انٹرمیڈیٹ مکمل کیا، ان کو اس بنیاد پر بس کنڈکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا۔
چونکہ وہ سات فٹ لمبے ہیں، اس لیے اپنے فرائض کی انجام دہی ایک چیلنج بن گیا ہے۔ انہیں روزانہ بسوں میں اوسطاً پانچ ٹرپس میں 10 گھنٹے تک سفر کرنا پڑتا ہے۔
مسافروں نے، جنہوں نے انہیں دیکھا، نے آر ٹی سی کے اعلیٰ حکام سے درخواست کی تھی کہ وہ جواب دیں اور اسے آر ٹی سی کے اندر کوئی اور کام انہیں دیں۔