ادبتعلیمعلاقائی خبریںقومی

گیان بھارتم مشن: ہندوستانی تہذیب، ادب اور علم کی نئی آواز وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گیان بھارتم مشن ہندوستان کی تہذیب، ادب اور فکری ورثے کی مضبوط آواز بننے جا رہا ہے۔ دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ صرف سرکاری یا تعلیمی تقریب نہیں بلکہ ایک ایسا مشن ہے جو صدیوں کے علمی ورثے کو نئی شکل دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس مشن کے تحت ایک خصوصی پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے جس کے ذریعے قدیم نسخوں اور علمی ذخائر کو ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کیا جا رہا ہے۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان کے پاس دنیا کا سب سے بڑا نسخوں کا ذخیرہ ہے، جو ہماری علمی وابستگی اور تہذیبی شعور کا زندہ ثبوت ہے۔


وزیر اعظم نے اس روایت کے چار بنیادی ستون گنوائے: حفاظت، جدت، اضافہ اور ارتقاء۔ انہوں نے کہا کہ وید ہماری قدیم ثقافت کی بنیاد ہیں جنہیں ہزاروں برس تک زبانی طور پر درستگی کے ساتھ منتقل کیا گیا۔ اسی طرح ہر دور میں آیوروید، جوتش، واسو شاستر اور دیگر علوم میں نئی جہتیں شامل کی گئیں۔

مودی نے کہا کہ تاریخ کے نشیب و فراز میں لاکھوں نسخے ضائع ہوئے، لیکن جو بچ گئے وہ آج بھی ہمارے اسلاف کے علم و تحقیق کے گہرے جذبے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اس مشن کے ذریعے نئی نسل کو اپنے علمی ورثے سے جوڑنا اور ہندوستان کی فکری پہچان کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہی اصل مقصد ہے۔



متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button