تعلیمتلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

ریونت ریڈی: تلنگانہ کو جی ایس ٹی میں 7 ہزار کروڑ کا نقصان، معاوضے کا مطالبہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست کو جی ایس ٹی اصلاحات کی وجہ سے تقریباً 7 ہزار کروڑ روپے کا بھاری نقصان ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت اس نقصان کا فوری طور پر معاوضہ دے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مرکز کا یکطرفہ فیصلہ ریاستوں پر بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مرکز آئندہ پانچ سال کیلئے فراہم کرے تاکہ ریاستیں مالی بحران سے بچ سکیں۔

ریونت ریڈی نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت نے بجٹ اور ترقیاتی منصوبے متوقع آمدنی کے حساب سے بنائے تھے، مگر جی ایس ٹی میں نئی تبدیلیاں ان منصوبوں پر براہِ راست اثر ڈالیں گی۔

انہوں نے مرکزی وزیر کول اینڈ مائنز جی کشن ریڈی سے اپیل کی کہ وہ یہ مسئلہ وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے رکھیں اور ریاست کو انصاف دلائیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی وزیراعلیٰ ملا بھٹی وکرمارکا بھی مرکز کو خط لکھیں گے۔

وزیراعلیٰ نے یاد دلایا کہ جب جی ایس ٹی نافذ کیا گیا تھا تو مرکز نے اعلان کیا تھا کہ جن ریاستوں کو 14 فیصد یا اس سے زائد نقصان ہوگا انہیں معاوضہ دیا جائے گا۔ لہٰذا، اب دوسری مرحلے کی جی ایس ٹی ترامیم کے بعد بھی وہی اصول اپنانا ضروری ہے۔

جی ایس ٹی کونسل کے 56ویں اجلاس میں تلنگانہ نے واضح کیا تھا کہ آمدنی میں کمی سے براہِ راست اثر صحت، تعلیم اور فلاحی اسکیموں پر پڑے گا، جس کا بوجھ عام آدمی اور متوسط طبقے کو اٹھانا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button