بین الاقوامیٹیکنالوجیقومی

گوگل فوٹوز میں نیا کمال: اب تصویریں ایڈیٹ کریں صرف بول کر

گوگل فوٹوز نے نیا انقلابی فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے اب تصاویر کی ایڈیٹنگ بات چیت کے انداز میں ممکن ہو گی۔ صارفین صرف آواز یا متن کے ذریعے اپنی ہدایت دیں گے اور تصویر خودکار طور پر بدل جائے گی۔ یہ سہولت سب سے پہلے امریکہ میں آنے والے پکسل 10 فون پر دستیاب ہوگی۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین کو سلائیڈر یا مختلف ٹولز کے انتخاب کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اب صرف یہ کہنا کافی ہوگا کہ "پس منظر سے گاڑیاں ہٹا دیں” یا "اس پرانی تصویر کو بحال کریں”۔ ایک ہی ہدایت میں کئی تبدیلیاں بھی ممکن ہوں گی جبکہ مزید ہدایات دے کر نتائج کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

گوگل نے اس نئے ایڈیٹر میں جیسچر اور ایک ٹیپ سجیشنز بھی شامل کیے ہیں، جہاں صارف تصویر کے کسی حصے پر دائرہ بنا کر یا ٹیپ کر کے مخصوص تجاویز حاصل کر سکتے ہیں۔ تخلیقی طور پر صارف پس منظر تبدیل کرنے، دلچسپ عناصر جیسے ٹوپی یا چشمہ شامل کرنے کی سہولت بھی حاصل کر سکیں گے۔

شفافیت کو مزید یقینی بنانے کے لیے گوگل نے C2PA کانٹینٹ کریڈینشلز کو بھی فوٹوز میں شامل کیا ہے تاکہ واضح رہے کہ کون سی تصویر مصنوعی ذہانت کے ذریعے بدلی گئی ہے۔ پکسل 10 پہلا ڈیوائس ہوگا جس میں یہ فیچر براہِ راست کیمرہ ایپ کے اندر دستیاب ہوگا۔

یہ نیا قدم فوٹو ایڈیٹنگ کو مزید آسان، تخلیقی اور قابلِ اعتماد بنا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button