تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

ریونت ریڈی کا بڑا قدم کالیشورم پروجیکٹ کی بے قاعدگیوں پر سی بی آئی انکوائری کی ہدایت

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے کلشورم لفٹ اریگیشن پراجیکٹ میں بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے لیے سی بی آئی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ اسمبلی میں گھوش کمیشن کی رپورٹ پر ہونے والی دس گھنٹے طویل بحث کے بعد سامنے آیا۔

گھوش کمیشن، جس کی سربراہی سابق سپریم کورٹ جج جسٹس پناکھی چندر گھوش نے کی، نے اپنی رپورٹ میں میڈیگڈہ، اننارم اور سندیلا بیراجز میں سنگین نقائص اور مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) اور اس وقت کے وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ منصوبے کی ناقص منصوبہ بندی اور غلط فیصلوں کے ذمہ دار ہیں۔

کمیشن نے انکشاف کیا کہ کلشورم کارپوریشن نے 85,449 کروڑ روپے قرض لیے جن میں سے بیشتر بھاری سود پر تھے۔ ایک علیحدہ این ڈی ایس اے رپورٹ نے بھی بیراج کی خرابی کی وجہ ناقص ڈیزائن اور کمزور کوالٹی کنٹرول قرار دی۔

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ سی بی آئی تحقیقات اس لیے ضروری ہیں تاکہ تمام مرکزی و ریاستی اداروں، بشمول سرکاری کمپنیوں اور مالیاتی اداروں، کے کردار کی غیر جانبدارانہ جانچ ہو سکے۔

سیاسی طور پر یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ اسمبلی میں بی آر ایس ارکان نے رپورٹ پر بحث کے دوران باہر نکل گئے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button