علاقائی خبریںقومی

سیتارمن نے نیا انکم ٹیکس بل پیش کیا، شفافیت اور انصاف میں بڑا قدم

وفاقی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کے روز پارلیمنٹ میں نیا اور ترمیم شدہ انکم ٹیکس بل 2025 پیش کیا، جس میں پارلیمانی سلیکٹ کمیٹی کے بیشتر 285 تجاویز شامل کی گئی ہیں۔ یہ کمیٹی بی جے پی رہنما بیجے انت پانڈا کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی۔

نئے بل کا مقصد ٹیکس کے نظام کو زیادہ شفاف اور منصفانہ بنانا ہے تاکہ عام شہری اور چھوٹے کاروباری ادارے قانونی پیچیدگیوں اور غیر ضروری مقدمات سے بچ سکیں۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ پہلے پیش کردہ بل کو اس لیے واپس لیا گیا تاکہ کسی قسم کا ابہام پیدا نہ ہو اور تمام قانونی جملے اور حوالہ جات درست ہو جائیں۔

بیجے انت پانڈا کے مطابق، موجودہ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 میں 4 ہزار سے زیادہ ترامیم اور پانچ لاکھ سے زائد الفاظ شامل ہیں، جو اسے ضرورت سے زیادہ پیچیدہ بنا دیتے ہیں۔ نیا بل اس کو تقریباً 50 فیصد تک سادہ کر دے گا، تاکہ عام ٹیکس دہندگان بھی آسانی سے سمجھ سکیں۔

ترمیم شدہ بل میں ٹیکس کی شرحیں اور سلیبز میں تبدیلی کی گئی ہے، جس سے خاص طور پر مڈل کلاس کو فائدہ ہوگا۔ اس اقدام سے گھریلو خرچ، بچت اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قانون ملک کے ٹیکس ڈھانچے میں بڑی تبدیلی لائے گا اور کئی دہائیوں سے جاری مسائل کو حل کرے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button