تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

تلنگانہ میں الیکٹرانک انقلاب، 2500 نئی نوکریاں تیار

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ایک ہزار ایکڑ پر محیط جدید "الیکٹرانک سٹی” بنانے کا اعلان کیا ہے، جو ریاست کے "فیوچر سٹی” منصوبے کا حصہ ہوگا۔ اس سٹی میں جدید ٹیلی کمیونیکیشن آلات جیسے 5جی نیٹ ورک، ملٹی لیئر نیٹ ورکنگ سلوشنز اور سرورز تیار کیے جائیں گے۔

وزیر صنعت و آئی ٹی دادلہ سرِیدھر بابو نے تائیوان کی کمپنی سیرا نیٹ ورکس اور حیدرآباد کی ایل سی جی سی ریزولیٹ گروپ کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ میں یہ اعلان کیا۔ دونوں کمپنیاں ابتدائی طور پر 10 ایکڑ زمین پر 300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے ایک جدید فیکٹری قائم کریں گی، جو تقریباً 2500 ہنر مندوں کو روزگار فراہم کرے گی۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے رہی ہے تاکہ صنعتوں کے قیام میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اور تیز رفتار منظوری کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ درجہ دوم اور سوم کے شہروں میں صنعتیں لگانے والے سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی اور ہر کمپنی کی ضروریات کے مطابق بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کی جائے گی۔

تلنگانہ حکومت اس قدم سے ریاست کو الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button