تعلیمعلاقائی خبریںقومی

جی ایس ٹی میں بڑی تبدیلی: عوام اور کاروبار کو سہولت

وزیرِاعظم نریندر مودی کی ہدایت پر جی ایس ٹی میں گزشتہ آٹھ سال بعد سب سے بڑی اصلاح کی گئی ہے۔ حکومت نے 12 اور 28 فیصد کے سلیب ختم کر دیے ہیں۔ اب صرف تین شرحیں رہ جائیں گی: عام استعمال کی چیزوں پر 5 فیصد، زیادہ تر دیگر اشیاء پر 18 فیصد، جبکہ صرف لگژری اور نقصان دہ مصنوعات پر 40 فیصد ٹیکس لگے گا۔ یہ نیا نظام 22 ستمبر سے نافذ ہوگا۔

اس تبدیلی کے بعد تقریباً 400 اشیاء کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، جن میں صابن، گاڑیاں، شیمپو، ٹریکٹر اور ایئر کنڈیشنر شامل ہیں۔ روزمرہ کی غذائی اشیاء جیسے روٹی، دودھ اور پنیر پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ اسی طرح صحت اور لائف انشورنس پریمیم بھی ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن کے مطابق اس اصلاح سے نہ صرف کاروباری طبقے، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو سہولت ملے گی بلکہ عام گھرانوں کو بھی بڑا آسانی حاصل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بار بار زور دیا کہ جی ایس ٹی کو عام لوگوں کے لیے آسان اور کاروبار کے لیے سہل بنایا جائے۔

حکومت کو امید ہے کہ اس بڑے فیصلے سے کھپت بڑھے گی، معیشت کو تقویت ملے گی اور ہر شہری کو اس کا فائدہ براہِ راست یا بالواسطہ ملے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button