تعلیم
Viqar e Hind par paayen taaleem se mutaliq taaza tareen Urdu news — school aur college policies, syllabus updates, aur taleemi reforms.
حیدرآباد میں تلنگانہ مائناریٹیز ریزیڈینشیل ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز سوسائٹی (TMREIS) کے ہیڈ آفس، نامپلی کے باہر 200 سے زائد اساتذہ نے تنخواہوں میں اچانک کٹوتی پر جمعرات، 18 ستمبر کو شدید احتجاج کیا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ انہیں کسی بھی قسم کی پیشگی اطلاع دیے بغیر اچانک تنخواہوں میں کمی کر دی گئی، جس سے ان میں شدید غصہ اور مایوسی پیدا ہوئی۔ ایک احتجاجی استاد نے کہا: "ہم اپنی زندگی طلبہ کو پڑھانے اور رہنمائی کرنے کے لیے وقف کر دیتے ہیں، لیکن یہ فیصلہ بالکل ناانصافی ہے۔ بہت سے اساتذہ اپنے گھریلو اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔” اس دوران ایک سینئر عہدیدار موقع پر پہنچے اور اساتذہ کو یقین دہانی کرائی کہ یہ محض ایک غلطی تھی اور اصل تنخواہیں ایک یا دو دن میں جاری کر دی جائیں گی۔ عہدیدار نے کہا: "ہمیں یہ مسئلہ گزشتہ رات علم میں آیا تھا، متعلقہ…
مزید پڑھیں »تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے حال ہی میں بھارت میں برطانوی ہائی کمشنر لنڈی کیمرون سے ملاقات کی، جس میں تعلیم، سائنس اور ترقی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے تلنگانہ کے ہونہار طلبہ کے لیے برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے مشہور چیوننگ اسکالرشپ پروگرام کو مشترکہ طور پر فنڈ کرنے کی پیشکش کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ریاست میں تیار کی جارہی نئی تعلیمی پالیسی کا مسودہ بھی پیش کیا، جس پر لنڈی کیمرون نے تلنگانہ کے سرکاری اساتذہ اور پروفیسروں کو برطانیہ کی جانب سے خصوصی تربیت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے برطانوی کمپنیوں کو حیدرآباد کے موسی ریور فرنٹ کی ترقی میں تعاون کی دعوت دی اور جی سی سی، دواسازی اور تعلیمی شعبوں میں سرمایہ کاری پر…
مزید پڑھیں »تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ مجوزہ تلنگانہ ایجوکیشن پالیسی 2047 ملک کے لیے ایک رہنمائی کا چراغ ثابت ہوگی، جس میں زبان، علم، ہنر اور کھیلوں کو یکجا کر کے آنے والے وقت کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے سکریٹریٹ میں تعلیمی پالیسی کی تیاری پر نظرثانی اجلاس کے دوران کہی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم ہی غربت کے خاتمے کا اصل ہتھیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں زمین کی تقسیم یا مالی امداد پر انحصار کرتی رہیں، مگر آج کے دور میں تعلیم ہی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو نے اعلیٰ تعلیم کو ترجیح دی اور یونیورسٹیاں اور آئی آئی ٹی قائم کیں۔ لیکن افسوس کہ عالمی مواقع کے باوجود ہندوستان تعلیمی معیار کی کمی کی وجہ سے پیچھے رہ گیا۔ ریونت ریڈی نے…
مزید پڑھیں »تلنگانہ کے نجی پروفیشنل کالجز نے اپنی غیر معینہ مدت کی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے فیس ری ایمبرسمنٹ بقایاجات کی مد میں فوری طور پر 600 کروڑ روپے جاری کرنے کے وعدے کے بعد سامنے آیا۔ پیر کی رات ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکا کی سربراہی میں وزراء اور فیڈریشن آف ایسوسی ایشنز آف تلنگانہ ہائر ایجوکیشن (فاتی) کے نمائندوں کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ اگرچہ یہ حکومت کے لیے مالی بوجھ ہے، لیکن طلبہ کے مستقبل اور کالجز کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے 600 کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ بقیہ واجبات مرحلہ وار ادا کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی سابقہ حکومت کو بڑے پیمانے پر بقایاجات چھوڑنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیم کو…
مزید پڑھیں »تلنگانہ حکومت نے خانگی پروفیشنل اور ڈگری کالجس کو 1200 کروڑ روپے کی طویل عرصے سے التوا میں پڑی فیس ری ایمبرسمنٹ بقایا جات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب کالجس نے 15 ستمبر سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے تمام کلاسس معطل کر دیں۔ پیر کے روز ریاست بھر میں کالجس بند رہے۔ فیڈریشن آف اسوسی ایشنز آف تلنگانہ ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز نے واضح کیا کہ اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج جاری رہے گا۔ اتوار کی شب ڈپٹی چیف منسٹر مالو بھٹی وکرامارکا، آئی ٹی وزیر ڈی سر ی دھر بابو، چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ اور محکمہ تعلیم کے عہدیداران نے نمائندوں کے ساتھ طویل میٹنگ کی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر نے مثبت رویہ اختیار کرتے ہوئے گزشتہ سال حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ٹوکنز کی بنیاد…
مزید پڑھیں »چنئی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ جی ایس ٹی اصلاحات ہر شہری کے لیے ایک بڑی کامیابی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس کی شرحوں میں نمایاں کمی آئی ہے اور ٹیکس کا ڈھانچہ مزید آسان ہوگیا ہے۔ چنئی میں منعقدہ "ٹیکس ریفارمز فار رائزنگ بھارت” کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیتا رمن نے کہا کہ جی ایس ٹی کی بدولت اب عوام کو صبح سے شام تک استعمال ہونے والی بیشتر اشیاء پر کم قیمتوں کا فائدہ ملے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن 99 فیصد اشیاء پر پہلے 12 فیصد ٹیکس وصول کیا جارہا تھا، اب انہیں پانچ فیصد کے زمرے میں ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جی ایس ٹی کونسل نے 350 سے زائد اشیاء پر ٹیکس میں کمی کی ہے جبکہ ٹیکس کی شرح کو صرف 5 اور 28…
مزید پڑھیں »انکم ٹیکس محکمہ نے اعلان کیا ہے کہ اس مالی سال (2024-25) کے لیے اب تک چھ کروڑ سے زیادہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل ہو چکے ہیں، اور یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ کے مطابق ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پروفیشنلز نے بڑی تعداد میں ریٹرن فائل کرکے تعاون کیا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری وقت کے ہجوم اور ممکنہ جرمانے سے بچنے کے لیے اپنی ریٹرن فائلنگ جلد از جلد مکمل کریں۔ ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 15 ستمبر مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد تاخیر کی صورت میں جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے محکمہ نے 24 گھنٹے فعال ہیلپ ڈیسک قائم کر رکھا ہے، جو کال، لائیو چیٹ، ویب ایکس سیشن اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ نے رواں سال ریٹرن فارم میں…
مزید پڑھیں »وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گیان بھارتم مشن ہندوستان کی تہذیب، ادب اور فکری ورثے کی مضبوط آواز بننے جا رہا ہے۔ دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ صرف سرکاری یا تعلیمی تقریب نہیں بلکہ ایک ایسا مشن ہے جو صدیوں کے علمی ورثے کو نئی شکل دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مشن کے تحت ایک خصوصی پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے جس کے ذریعے قدیم نسخوں اور علمی ذخائر کو ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کیا جا رہا ہے۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان کے پاس دنیا کا سب سے بڑا نسخوں کا ذخیرہ ہے، جو ہماری علمی وابستگی اور تہذیبی شعور کا زندہ ثبوت ہے۔ وزیر اعظم نے اس روایت کے چار بنیادی ستون گنوائے: حفاظت، جدت، اضافہ اور ارتقاء۔ انہوں نے کہا کہ وید ہماری قدیم ثقافت کی بنیاد…
مزید پڑھیں »حیدرآباد: اتوار کی شب شہر کے عوام نے آسمان پر مکمل چاند گرہن کا شاندار منظر دیکھا جو تقریباً تین گھنٹے جاری رہا۔ لوگ بڑی تعداد میں گھروں کی چھتوں، پارکوں اور کھلی جگہوں پر جامہ ہوئے تاکہ اس نایاب فلکیاتی منظر کو قریب سے دیکھ سکیں۔ آئی آئی ٹی حیدرآباد میں رات ساڑھے دس بجے خصوصی سائنسی سیشن منعقد کیا گیا جس میں تقریباً 200 طلبہ نے حصہ لیا۔ طلبہ کے لئے یہ ایک نایاب موقع تھا کہ وہ فلکیات کو براہِ راست اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں اور کتابی علم کو عملی تجربے سے جوڑ سکیں۔ اسی دوران اسٹارڈسٹ ایسٹرونومی کلب نے درگم چیرو کے قریب عوامی مشاہدے کا انتظام کیا۔ کلب کے صدر وینو گوپال نے طاقتور دوربین نصب کی جس کے ذریعے تقریباً 300 افراد نے گرہن کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرام فلکیات کو کلاس روم سے نکال کر…
مزید پڑھیں »وزیرِاعظم نریندر مودی کی ہدایت پر جی ایس ٹی میں گزشتہ آٹھ سال بعد سب سے بڑی اصلاح کی گئی ہے۔ حکومت نے 12 اور 28 فیصد کے سلیب ختم کر دیے ہیں۔ اب صرف تین شرحیں رہ جائیں گی: عام استعمال کی چیزوں پر 5 فیصد، زیادہ تر دیگر اشیاء پر 18 فیصد، جبکہ صرف لگژری اور نقصان دہ مصنوعات پر 40 فیصد ٹیکس لگے گا۔ یہ نیا نظام 22 ستمبر سے نافذ ہوگا۔ اس تبدیلی کے بعد تقریباً 400 اشیاء کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، جن میں صابن، گاڑیاں، شیمپو، ٹریکٹر اور ایئر کنڈیشنر شامل ہیں۔ روزمرہ کی غذائی اشیاء جیسے روٹی، دودھ اور پنیر پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ اسی طرح صحت اور لائف انشورنس پریمیم بھی ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن کے مطابق اس اصلاح سے نہ صرف کاروباری طبقے، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو…
مزید پڑھیں »