تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

تلنگانہ میں زمین کے مسائل کا آسان حل: بھو بھارتی ٹربیونلز

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے. ریونت ریڈی نے ریاست میں زمین سے متعلق مسائل کے فوری اور شفاف حل کے لیے "بھو بھارتی” عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ عدالتیں زمینوں کے ریکارڈ میں غلطیوں کی تصحیح، دوبارہ پیمائش، مالک یا والد کے ناموں میں درستگی، پیمائش نمبروں میں مسائل اور دھَرنی پورٹل سے پیدا ہونے والی دیگر شکایات کو نمٹانے میں مدد کریں گی۔

ذرائع کے مطابق اگر کسان اپنے ریکارڈ میں درستگی نہ کروا سکیں تو وہ بھو بھارتی کے تحت ان ٹربیونلز سے رجوع کر سکتے ہیں، جہاں ریونیو افسران جیسے تحصیلدار، آر ڈی اوز اور کلکٹروں سے تفصیلات حاصل کر کے فوری کارروائی کی جائے گی۔

ابتدائی مرحلے میں حکومت نے سابقہ اضلاع ورنگل، کریم نگر، حیدرآباد، رنگا ریڈی، نلگنڈہ، محبوب نگر، عادل آباد، میدک، نظام آباد اور کھمم میں ہر ضلع میں دس ٹربیونلز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان ٹربیونلز میں تجربہ کار یا ریٹائرڈ سول افسران اور ماہرین کو تعینات کیا جائے گا۔

مزید یہ کہ زمینوں کے سروے کے لیے حکومت پانچ ہزار سے زائد نجی سروے کاروں کی بھی بھرتی کرے گی تاکہ موجودہ سرکاری سروے کاروں کی مدد ہو سکے۔ زرعی زمینوں کا ریکارڈ، مالکانہ تفصیلات اور نقشے بھو بھارتی پورٹل پر اپڈیٹ کیے جائیں گے۔

حکومت کسانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرے گی تاکہ ان کے مسائل بغیر کسی تاخیر کے حل ہو سکیں اور زمینوں کا ریکارڈ شفاف بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button