صحت

روزمرہ خوراک میں شامل کریں یہ 7 غذائیں، کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے کولیسٹرول کی سطح کو قدرتی طور پر کم کرنا چاہتے ہیں تو روزمرہ خوراک میں کچھ مخصوص غذائیں شامل کرنا بے حد فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ ان غذاؤں کو ناشتے، دوپہر یا رات کے کھانے میں اور ہلکے پھلکے اسنیکس کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین صحت نے جن 7 غذاؤں کی سفارش کی ہے، ان میں شامل ہیں:

  • ایووکاڈو
  • زیتون کا تیل
  • بادام
  • سویابین
  • دلیہ
  • بیریز
  • سالمَن مچھلی

مثال کے طور پر، دلیہ (اوٹ میل) کو ناشتے میں آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تحقیقات کے مطابق روزانہ ڈیڑھ کپ پکا ہوا دلیہ کھانا کولیسٹرول کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اسی طرح بیریز اور بادام کو اسنیک کے طور پر کھایا جا سکتا ہے۔ زیتون کا تیل خاص طور پر "ایکسٹرا ورجن” قسم کا، پولی فینولز سے بھرپور ہوتا ہے، جو پودوں میں قدرتی طور پر پائے جانے والے مائیکرو نیوٹرینٹس ہیں۔ یہ سوزش کم کرنے، یادداشت بہتر بنانے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

سالمَن مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے، جو دل کی صحت کے لیے مفید ہے۔ سویابین اور ایووکاڈو بھی فائبر اور مفید چکنائی فراہم کرتے ہیں، جو صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی غذائی عادات میں سنجیدگی سے تبدیلی لائیں تو صرف دو سے چار ہفتوں میں مثبت نتائج دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button