علاقائی خبریںقومی
’دیشوم گرو‘ شیبو سورین کا انتقال، ہیمنت سورین غم سے نڈھال: سب کچھ کھو دیا

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے بانی، سابق وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ شیبو سورین طویل علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کے بیٹے اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "آج میں نے سب کچھ کھو دیا۔”
شیبو سورین قبائلی طبقے کے طاقتور لیڈر تھے اور جھارکھنڈ کی ریاستی تشکیل میں ان کا بڑا کردار رہا۔ وہ آٹھ بار لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے اور تین مرتبہ ریاست کے وزیر اعلیٰ بھی بنے، مگر کوئی مدت مکمل نہ کر سکے۔
صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی قومی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کے بیٹے ہیمنت سورین موجودہ وزیر اعلیٰ ہیں اور چھوٹے بیٹے باسنت سورین ایم ایل اے ہیں۔