تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

عادل آباد کلکٹریٹ کی چھت گر گئی، وزیر کی آمد سے پہلے بڑا حادثہ ٹل گیا

عادل آباد: پرانے کلکٹریٹ کی عمارت کا ایک حصہ جمعرات کی شام بارش کے باعث منہدم ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ضلع کے انچارج وزیر جوپلی کرشنا راؤ کا دورہ طے تھا اور وہ چند ہی منٹوں میں کلکٹریٹ پہنچنے والے تھے۔

اطلاعات کے مطابق کلکٹریٹ کی برآمدے کی چھت بارش کے دباؤ سے اچانک گر گئی، جس سے محکمۂ خزانہ کے اہم ریکارڈ اور فائلیں تباہ ہوگئیں۔ واقعے کے وقت دو پولیس اہلکار برآمدے کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھے، جو بال بال بچ گئے۔ ملازمین نے اطمینان کا اظہار کیا کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ شام کے اوقات میں پیش آیا، جب زیادہ تر عملہ دفتر سے جا چکا تھا۔ اس وجہ سے ایک بڑے سانحے سے بچاؤ ممکن ہوا۔ واقعے نے کلکٹریٹ کی عمارتوں کی خستہ حالی اور بارش کے دنوں میں عوامی سلامتی کے انتظامات پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

وزیر جوپلی کرشنا راؤ، جو ضلع کے دورے پر تھے، کلکٹریٹ میں افسران کے ساتھ جائزہ اجلاس کرنے والے تھے۔ حادثے کے بعد عمارت کی حفاظت اور مرمت کے اقدامات فوری طور پر کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔



متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button