تلنگانہٹیکنالوجیحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

ریونت ریڈی کا اعلان: ’’بھارت فیوچر سٹی‘‘، حیدرآباد کو پہلا نیٹ زیرو شہر بنانے کا ہدف

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں 30,000 ایکڑ پر محیط ’’بھارت فیوچر سٹی‘‘ تعمیر کی جائے گی، جو عالمی معیار کی شہری منصوبہ بندی کی ایک شاندار مثال ہوگی۔ یہ شہر نو مختلف زونز پر مشتمل ہوگا جن میں مصنوعی ذہانت، صحت اور تعلیم کے لیے علیحدہ زون شامل ہیں۔

ریونت ریڈی نے تلنگانہ رائزنگ 2047 کے تحت ریاستی معیشت کو ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا۔ منصوبے کے مطابق 160 کلومیٹر آوٹر رنگ روڈ کے اندرونی علاقے کو ’’کور اربن زون‘‘، او آر آر اور ریجنل رنگ روڈ کے درمیانی علاقے کو ’’مینوفیکچرنگ زون‘‘ اور آر آر آر سے باہر کے علاقے کو دیہی معیشت کے لیے مخصوص کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مستقبل انہی شہروں کا ہوگا جو آب و ہوا کے بحران کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے موسی ندی، جھیلوں اور نالوں کی بحالی کے ذریعے ایک اربن واٹر گرڈ بنانے کا اعلان کیا تاکہ خشک سالی اور شہری سیلاب سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔

اس موقع پر ریونت ریڈی نے امریکی ریاست نیو جرسی کے گورنر فل مرفی سے ملاقات میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا، جبکہ ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورج برینڈے نے بھی تلنگانہ کے ویژن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

علاوہ ازیں، کمپنی گودریج نے 200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے ایک نیا ڈیری پلانٹ قائم کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button