بین الاقوامیعرب دنیا

بیجنگ میں فوجی پریڈ: چین کا طاقت کا مظاہرہ، دنیا کو پیغام

بیجنگ کے تیانامن اسکوائر میں بدھ کو دوسری جنگِ عظیم کے اختتام کے 80 برس مکمل ہونے پر شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن، پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزیشکیان سمیت 26 ممالک کے رہنما شریک ہوئے۔

شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین کبھی بھی "کسی طاقتور کے دباؤ میں نہیں آئے گا” اور دنیا کو آج امن و جنگ کے درمیان فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر فتح کو "چینی قوم کے نشاة ثانیہ کا نقطہ آغاز” قرار دیا۔

پریڈ میں جدید ہتھیار، ڈرونز اور میزائل نظام پیش کیے گئے جن میں بین البراعظمی میزائل DF-5C بھی شامل تھا، جس کی رینج 20 ہزار کلومیٹر بتائی گئی۔ یہ اسلحہ نمائش چین کی بڑھتی ہوئی عسکری صلاحیتوں کا واضح اظہار تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق چین اس دن کو شاندار تقریبات کے ذریعے یاد کر کے نہ صرف اپنی تاریخی فتوحات کو اجاگر کرتا ہے بلکہ موجودہ جغرافیائی سیاست میں اپنی طاقت اور اثرورسوخ کا پیغام بھی دیتا ہے۔ مغربی ماہرین نے اس اجتماع کو "آمروں کا میل” قرار دیا، تاہم بیجنگ کے نزدیک یہ عالمی سطح پر اپنی بڑھتی حیثیت کو منوانے کا ایک ذریعہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button