یشودا ہاسپٹل میں عالمی مہارتوں کا جشن، شفا کی نئی امید

حیدرآباد کے سیکندرآباد یشودا ہاسپٹل میں "اسکل بیس اینڈواسکوپی” کی دو روزہ بین الاقوامی سمٹ اور لائیو ورکشاپ 2025 کا شاندار افتتاح ہوا۔ اس تقریب کا افتتاح صحت سکریٹری ڈاکٹر کرسٹینا زی چونگتو نے کیا۔
افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ یشودا ہاسپٹل میں روبوٹک نیورو سرجری اور نیورو اینڈواسکوپی کا جدید "سینٹر آف ایکسی لینس” قائم کیا گیا ہے، جو بھارت میں پہلا نیورو اینڈواسکوپک مرکز ہوگا۔ یہ مرکز برین ٹیومر جیسے پیچیدہ دماغی امراض کے علاج میں مددگار ثابت ہوگا۔
یشودا ہاسپٹل کے گروپ ڈائریکٹر ڈاکٹر پون گوروکانتی نے کہا کہ "اسکل بیس اینڈواسکوپی انٹرنیشنل سمٹ” ایک نیا سنگ میل ہے، جہاں بھارت میں پہلی بار اینڈوسکوپک ٹرانس آر بٹل اپروچ کا مظاہرہ بین الاقوامی اور قومی ماہرین کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر ایّا دورائی آر، سینئر نیوروسرجن اور سمٹ کے کنوینر نے بتایا کہ یشودا ہاسپٹل کا روبوٹک نیوروسرجری مرکز بھارت میں تیسرا نیوروسرجری روبوٹ رکھتا ہے اور تلگو ریاستوں میں پہلا ہے۔ یہ روبوٹ دماغ کے انتہائی پیچیدہ حصوں تک درستگی کے ساتھ پہنچنے میں معاون ہوگا۔
اس اہم تقریب میں یشودا ہاسپٹل نیورولوجی اور نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم سمیت ملک بھر اور دنیا بھر سے آئے ہوئے پانچ سو سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔