تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

عزم و جوش کا جشن بی آر ایس سلور جوبلی کے ٹی آر

حیدرآباد بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) نے کہا کہ ضلع ہنمکنڈہ کے ایلکا ترتی منڈل میں اتوار ۲۷ اپریل کو منعقدہ پارٹی کا سلور جوبلی عوامی اجتماع ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔

کے ٹی آر نے کہا کہ جلسے میں عوام کا جم غفیر اس بات کا ثبوت ہے کہ بی آر ایس ریاست میں دوبارہ اقتدار میں واپس آئے گی۔ انہوں نے پیر ۲۸ اپریل کو پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے لاکھوں عوام کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے بی آر ایس کے صدر کے چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کی قیادت پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا مظاہرہ کیا۔

کے ٹی آر نے اس جلسے کو بھارت کی سیاسی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی اجتماعات میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے آئندہ تحریکوں کی قیادت خود کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ کانگریس حکومت کی ناکامیوں، ناانصافیوں اور بدعنوانیوں کے خلاف بھرپور جدوجہد کے لیے تیار رہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایلکا ترتی کا جلسہ محض شروعات ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور سوشل میڈیا ٹیموں سے حکومت کی خامیوں کو عوام کے سامنے لانے اور پروپیگنڈے کا ہر سطح پر مقابلہ کرنے کی اپیل کی۔

بعد ازاں ایک ٹیلی کانفرنس میں کے ٹی آر نے ریاست بھر کے پارٹی قائدین، سابق ورنگل ضلع کے کارکنوں، عوامی نمائندوں اور سوشل میڈیا ٹیموں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے جلسہ کامیاب ہوا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button