تعلیمعلاقائی خبریںقومی

سی بی ایس ای نے 2026 کے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کی تاریخیں جاری کر دیں

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے سال 2026 کے لیے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا عبوری ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے۔ یہ امتحانات 17 فروری سے 15 جولائی 2026 کے درمیان ہوں گے۔

امتحانات میں شامل ہیں:

  • مین امتحانات (کلاس 10 اور 12)
  • کھیلوں کے طلبہ کے امتحانات (کلاس 12)
  • دوسرے بورڈ امتحانات (کلاس 10)
  • سپلیمنٹری امتحانات (کلاس 12)

سی بی ایس ای کے مطابق، اس سال تقریباً 45 لاکھ طلبہ 204 مضامین میں امتحان دیں گے، جو بھارت کے ساتھ ساتھ 26 ممالک میں بھی منعقد ہوں گے۔

تحریری امتحانات کے ساتھ ساتھ پریکٹیکلز، جانچ، اور رزلٹ کی کارروائیاں بھی وقت پر مکمل کی جائیں گی تاکہ نتائج جلد جاری کیے جا سکیں۔

رہنما اصولوں کے مطابق، ہر پرچے کے تقریباً 10 دن بعد کاپیاں چیک کرنا شروع ہوگا اور یہ عمل 12 دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔ مثال کے طور پر، اگر فزکس (کلاس 12) کا پرچہ 20 فروری کو ہوتا ہے تو اس کی جانچ 3 مارچ سے 15 مارچ 2026 کے درمیان مکمل ہوگی۔

سی بی ایس ای نے واضح کیا ہے کہ یہ ٹائم ٹیبل عارضی ہے، اور حتمی تاریخیں اسکولوں سے امیدواروں کی آخری فہرست ملنے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button