بین الاقوامیسائنسقومی
شبھانشو شکلا کی خلائی کامیابی: اسپیس ایکس ڈریگن کے ساتھ بحفاظت زمین پر واپسی

بھارتی خلانورد گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خلائی مشن ایکزیوم-4 (اے ایکس-4) کے اختتام پر زمین پر کامیاب واپسی کی ہے۔ ان کی قیادت میں اسپیس ایکس ڈریگن خلائی جہاز نے 15 جولائی کو دوپہر 3:01 بجے بھارتی وقت کے مطابق سان ڈیاگو کے ساحل کے قریب سمندر میں بحفاظت لینڈنگ کی۔
واپسی کے بعد شبھانشو شکلا ایک ہفتے کے بحالی پروگرام سے گزریں گے تاکہ زمین کی کشش ثقل سے دوبارہ مطابقت حاصل کر سکیں۔ اسپیس ایکس کی جانب سے ایک پوسٹ میں کہا گیا: "ڈریگن کی واپسی کی تصدیق ہوگئی ہے — زمین پر خوش آمدید!”
یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی بھارتی خلانورد نجی خلائی مشن کا حصہ بن کر آئی ایس ایس گیا اور واپس آیا۔ شبھانشو شکلا کی کامیابی نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے خلائی تحقیق میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک سنگ میل ہے۔