علاقائی خبریںقومی

پہلگام حملے میں شہید لیفٹیننٹ ونئے ناروَل کے والد کا بیان

جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے بھارتی نیوی کے افسر لیفٹیننٹ ونئے ناروَل کے والد راجیش ناروَل نے پاکستان آرمی چیف جنرل آصف منیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اُس دن وہ میرے درد کو سمجھے گا جب اُس کے بیٹے یا بیٹی کو کوئی نقصان پہنچائے گا۔‘‘

لیفٹیننٹ ونئے، جن کی شادی 16 اپریل کو ہوئی تھی، اپنی اہلیہ کے ساتھ ہنی مون پر تھے جب 22 اپریل کو دہشت گردوں نے انہیں قریب سے گولی مار کر شہید کر دیا۔ حملے میں مجموعی طور پر 26 سیاح مارے گئے تھے۔

راجیش ناروَل نے ایک انٹرویو میں کہا، ’’اگر ایک عام شخص کو بندوق دے دی جائے اور وہ اُس کے بیٹے یا بیٹی کو مار دے، تب ہی وہ ہمارے درد کو سمجھ سکے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’میں اپنے گھر والوں کے سامنے رو بھی نہیں سکتا۔ میری بیوی، میرے والدین سب ٹوٹ چکے ہیں۔ لیکن مجھے مضبوط دکھائی دینا ہوتا ہے تاکہ وہ سنبھل سکیں۔ کئی دن ہو گئے، نیند نہیں آتی۔ دماغ خالی ہے۔ کوئی بھی دو سے تین گھنٹے سے زیادہ نہیں سوتا۔‘‘

راجیش نے بتایا کہ ’’ونئے ہر وقت میرے ذہن میں رہتا ہے، دن ہو یا رات۔ صبح آنکھ کھلتی ہے تو پہلا خیال اُسی کا آتا ہے۔‘‘

شہید ونئے ناروَل کو 23 اپریل کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ہریانہ کے کرنال میں سپرد خاک کیا گیا۔ انہوں نے سروسز سیلیکشن بورڈ کے ذریعے بھارتی نیوی میں شمولیت اختیار کی تھی اور صرف دو سال میں لیفٹیننٹ کے عہدے پر پہنچے۔

امریکہ کی جانب سے دہشت گرد گروپ "دی ریزسٹنس فرنٹ” کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button