علاقائی خبریںقومی
مودی کا سودیشی اور ترقی یافتہ بھارت کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور

نوراتری کے مقدس تہوار کے آغاز پر وزیراعظم نریندر مودی نے قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ موقع اس بار خاص ہے کیونکہ خود انحصاری (سودیشی) کا منتر اور جی ایس ٹی سیونگ فیسٹیول عوام کیلئے نئی توانائی لائے گا۔
مودی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اجتماعی کوششوں سے ایک ترقی یافتہ اور خود انحصار بھارت بنانے کے عزم کو پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سودیشی مصنوعات خرید کر ہم نہ صرف اپنے ملک کی معیشت کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ ہر گھر اور ہر دکان کو سودیشی کی پہچان بنا سکتے ہیں۔
حکومت کے اعلان کے مطابق آج سے کئی گھریلو اشیاء، دوائیں اور گاڑیاں کم جی ایس ٹی ریٹ پر دستیاب ہوں گی، جسے وزیراعظم نے عوام کیلئے ایک بڑی بچت کا تہوار قرار دیا۔