عرب دنیا

Viqar e Hind par paayen Arab duniya se ta’alluq rakhne wali Urdu khabrein — Saudi Arabia, UAE, Qatar, aur Middle East ke taja updates.

  • Apple iPhone 17 Pro, Pro Max launched in India with 48MP Camera, A19 Pro Chip

    ایپل نے اپنے سالانہ ایونٹ میں نیا آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس لانچ کر دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کے سب سے طاقتور آئی فون ہیں جن میں نیا کیمرا سسٹم، تیز رفتار اے 19 پرو چپ اور سب سے زیادہ بیٹری لائف شامل ہے۔ یہ دونوں ماڈلز ایپل کے جدید ترین تین نینو میٹر اے 19 پرو پروسیسر پر چلتے ہیں جو پہلے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے۔ ان فونز میں 12 جی بی ریم دی گئی ہے جو ہائی اینڈ فیچرز اور نئی ایپل انٹیلیجنس خصوصیات کے لیے کافی ہے۔ کولنگ کے لیے ویپر چیمبر ٹیکنالوجی بھی شامل کی گئی ہے۔ بیٹری کی گنجائش پچھلے ماڈلز سے زیادہ رکھی گئی ہے، تاہم درست نمبر ظاہر نہیں کیے گئے۔ اس فون کی سب سے خاص چیز اس کا کیمرا ہے۔ دونوں پرو ماڈلز میں نیا 48 میگا…

    مزید پڑھیں »
  • israel attack on qatar

    اسرائیلی فوج نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، جہاں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ الجزیرہ کے مطابق، ایک حماس ذریعے نے بتایا کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک مذاکراتی ٹیم امریکی تجویز کردہ جنگ بندی معاہدے پر بات کر رہی تھی۔ امریکی سفارت خانہ: حفاظتی ہدایات ختمقطر میں امریکی سفارت خانے نے اسرائیلی حملے کے بعد اپنے عملے کے لیے جاری تمام حفاظتی الرٹ اور "پناہ میں رہنے” کی ہدایات منسوخ کر دیں۔ سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا:"امریکی سفارت خانہ دوحہ نے اپنے عملے پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ امریکی شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سابقہ حفاظتی الرٹ اب نافذ العمل نہیں ہے اور پناہ میں رہنے کا حکم ختم کر دیا گیا ہے۔” فلسطینی رہنما: دوحہ حملہ ایک نیا موڑفلسطینی نیشنل انیشی ایٹو کے سیکریٹری جنرل مصطفیٰ برغوثی…

    مزید پڑھیں »
  • Elon Musk on X Fact-Check of Trump Aide’s Anti-India Post

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر پیٹر نیوارو نے ایک بار پھر بھارت پر الزام لگایا کہ وہ روسی تیل خرید کر صرف منافع کما رہا ہے اور اس سے یوکرین جنگ کو سہارا مل رہا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے ان کے اس مؤقف کو جھوٹا اور متضاد قرار دے کر فیکٹ چیک جاری کیا۔ ایلان ماسک نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس پلیٹ فارم پر لوگ خود فیصلہ کرتے ہیں، تمام پہلو سامنے آتے ہیں اور کمیونٹی نوٹس سب کی غلطیاں درست کرتا ہے، بغیر کسی استثنا کے۔‘‘ ماسک نے براہِ راست نیوارو کا نام نہیں لیا مگر یہ واضح کیا کہ فیکٹ چیک سب پر یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے۔ ایک فیکٹ چیک نوٹ میں کہا گیا کہ بھارت روسی تیل اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خرید رہا ہے اور یہ کسی عالمی قانون یا…

    مزید پڑھیں »
  • UK Police Arrest 900 Pro-Palestine Protesters in London

    پولیس نے فلسطین ایکشن کے حق میں نکالی گئی ریلی کے دوران سخت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 900 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ یہ ریلی ہفتے کے روز لندن میں نکالی گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق 890 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 857 پر کالعدم تنظیم کی حمایت کرنے کا الزام ہے، جب کہ 33 افراد پر پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے اور دیگر عوامی بدامنی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ ریلی کے منتظمین "ڈیفینڈ آور جیوریز” کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں پادری، مذہبی رہنما، جنگی سابق فوجی، ہولوکاسٹ سے بچ جانے والوں کی اولادیں، ریٹائرڈ اساتذہ اور طبی شعبے کے کارکن شامل ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ مظاہرین پُرامن تھے لیکن پولیس نے انہیں بدنام کرنے اور گرفتار کرنے کے لیے جھوٹے الزامات لگائے۔ عینی شاہدین اور ویڈیوز کے مطابق پولیس نے لاٹھیاں…

    مزید پڑھیں »
  • Russia Develops Enteromix Cancer Vaccine: Hope for Millions

    دنیا بھر کے لاکھوں کینسر کے مریضوں کے لیے روس نے خوشخبری سنائی ہے۔ روسی سائنس دانوں نے ایک ایسا ویکسین تیار کیا ہے جو جسم کے اندر کینسر کے خلیوں کو نشانہ بنا کر ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ویکسین کو ایںٹیرومکس کہا جا رہا ہے، جسے کووِڈ ویکسینز میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ کلینیکل آزمائشوں میں یہ ویکسین سو فیصد مؤثر ثابت ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ویکسین کو استعمال کرنے سے مریضوں میں بڑے سائز کے رسولیاں کم ہوئیں اور کئی کیسز میں کینسر تقریباً ختم ہوگیا۔ اس وقت یہ ویکسین روس کی وزارتِ صحت کی منظوری کا انتظار کر رہی ہے، جس کے بعد اسے عام مریضوں کے لیے مہیا کر دیا جائے گا۔ یہ ویکسین انجیکشن کے ذریعے دیا جاتا ہے اور ہر مریض کے لیے اس کی تیاری الگ الگ کی جاتی ہے…

    مزید پڑھیں »
  • Russia Hits Ukraine With Biggest Air Attack of War, Sets Government Buildings on Fire

    روس نے یوکرین پر جنگ کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا، جس میں دارالحکومت کییف کی مرکزی سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق ڈرون اور میزائل حملوں نے شمال، جنوب اور مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا، جن میں زاپوریزیا، اوڈیسا اور کریوی ریہ کے شہر شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے اس وقت ہو رہے ہیں جب جنگ ختم کرنے کے لیے سفارتکاری شروع ہو سکتی تھی، لیکن روس جان بوجھ کر جنگ کو طول دے رہا ہے۔ حملے کے بعد کییف کے تاریخی پیچر اسکی ضلع میں سرکاری عمارت کے اوپری حصے میں آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے بادل آسمان تک بلند ہوتے دیکھے گئے۔ کئی رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں، اور شہری گھروں سے باہر نکل کر…

    مزید پڑھیں »
  • Japan's Prime Minister Shigeru Ishiba Resigns

    جاپان کے وزیرِ اعظم شیگرو ایشیبا نے اتوار کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ انہوں نے جولائی میں پارلیمانی انتخابات میں تاریخی شکست کے بعد پارٹی کے اندر بڑھتے دباؤ کے نتیجے میں کیا۔ ایشیبا نے اکتوبر میں عہدہ سنبھالا تھا، تاہم اپنی ہی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے سخت گیر دھڑوں کی تنقید کا کئی ہفتے مقابلہ کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت استعفیٰ دینا سیاسی خلا پیدا کرے گا جبکہ جاپان اہم ملکی و بین الاقوامی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ پارٹی نے پیر کو اجلاس بلا رکھا تھا تاکہ قبل از وقت قیادت کے انتخابات پر فیصلہ کیا جا سکے، لیکن ایشیبا نے استعفیٰ دے کر یہ معاملہ خود ہی ختم کر دیا۔ انہوں نے ایک ٹی وی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وہ پارٹی کے اندر نئے قائد کے انتخاب کا…

    مزید پڑھیں »
  • Russian Minister Announces Hindi Education to be Promoted in Russian Universities

    روس کی وزارتِ اعلیٰ تعلیم کے نائب وزیر کونسٹنٹین موگیلیوسکی نے کہا ہے کہ روسی جامعات میں ہندی زبان کی تعلیم کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان آج دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے اور زیادہ سے زیادہ بھارتی شہری اپنی روزمرہ زندگی میں انگریزی کے بجائے ہندی میں اظہارِ خیال کر رہے ہیں، اس لیے "ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے زیادہ سے زیادہ طلبہ ہندی پڑھیں۔” انہوں نے بتایا کہ ہندی سیکھنے میں نوجوانوں کی دلچسپی پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ صرف ماسکو ہی میں کئی بڑے تعلیمی ادارے ہندی پڑھا رہے ہیں جن میں ایم جی آئی ایم او، آر ایس یو ایچ، انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اینڈ افریکن اسٹڈیز (ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی) اور ماسکو اسٹیٹ لسانیاتی یونیورسٹی شامل ہیں۔ ان اداروں میں ہندی کے طلبہ کی تعداد دو سے تین گناہ بڑھ گئی ہے۔…

    مزید پڑھیں »
  • President Donald Trump hosted tech leaders at the White House Thursday night

    واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے جمعرات کی رات وائٹ ہاؤس میں امریکا کے طاقتور ترین ٹیک لیڈرز کو عشائیے پر مدعو کیا۔ اس تقریب میں ایپل کے سی ای او ٹِم کُک، مائیکروسافٹ کے ستیہ نڈیلا اور بل گیٹس، گوگل کے سندر پچائی، اوپن اے آئی کے سیم آلٹ مین اور میٹا کے مارک زکربرگ شریک ہوئے۔ تاہم ایلون مسک موجود نہ تھے۔ تقریب میں پالیسی بات چیت کے ساتھ دلچسپ لمحات بھی دیکھنے کو ملے۔ صدر ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ مستقبل قریب میں ملاقات کا عندیہ دیا تاکہ یوکرین جنگ پر مذاکرات کیے جا سکیں۔ انہوں نے اپنے تعلقات کو امن قائم کرنے میں مددگار قرار دیا۔ ٹرمپ نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر ہنستے ہوئے کہا، ’’لوگ کہتے ہیں آپ اب بھی زندہ ہیں؟‘‘۔ روزگار سے متعلق سوال پر انہوں نے…

    مزید پڑھیں »
  • luxury yacht sinks minutes after launch in turkey

    ترکی کے ساحل پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب ’’ڈولچے وینٹو‘‘ نامی لگژری یاٹ، جس کی مالیت تقریباً ایک ملین ڈالر ہے، اپنی پہلی ہی سمندری آزمائش کے چند منٹ بعد پانی میں ڈوب گئی۔ موبائل فون پر بنائی گئی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ 24 میٹر لمبی یہ یاٹ اچانک جھک کر سمندر میں ڈوبتی گئی۔ یہ واقعہ زونگولداک کے قریب پیش آیا، جو ترکی کا ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔ رپورٹس کے مطابق یاٹ پر مالک، کیپٹن اور دو عملے کے ارکان موجود تھے۔ خوش قسمتی سے چاروں افراد نے سمندر میں چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی۔ کوسٹ گارڈ اور میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ڈوبنے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی، تاہم بعض میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ یاٹ کے توازن…

    مزید پڑھیں »
Back to top button