بین الاقوامیٹیکنالوجیعرب دنیا

ایپل کا بڑا اعلان: آئی فون 17 پرو اور پرو میکس زبردست کیمرا اور اے 19 پرو چپ کے ساتھ متعارف

ایپل نے اپنے سالانہ ایونٹ میں نیا آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس لانچ کر دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کے سب سے طاقتور آئی فون ہیں جن میں نیا کیمرا سسٹم، تیز رفتار اے 19 پرو چپ اور سب سے زیادہ بیٹری لائف شامل ہے۔

یہ دونوں ماڈلز ایپل کے جدید ترین تین نینو میٹر اے 19 پرو پروسیسر پر چلتے ہیں جو پہلے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے۔ ان فونز میں 12 جی بی ریم دی گئی ہے جو ہائی اینڈ فیچرز اور نئی ایپل انٹیلیجنس خصوصیات کے لیے کافی ہے۔

کولنگ کے لیے ویپر چیمبر ٹیکنالوجی بھی شامل کی گئی ہے۔ بیٹری کی گنجائش پچھلے ماڈلز سے زیادہ رکھی گئی ہے، تاہم درست نمبر ظاہر نہیں کیے گئے۔

اس فون کی سب سے خاص چیز اس کا کیمرا ہے۔ دونوں پرو ماڈلز میں نیا 48 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جو اندھیرے یا کم روشنی میں بھی صاف اور خوبصورت تصویریں کھینچتا ہے۔ اس میں 8 گنا زوم کرنے کی سہولت بھی ہے۔ اب ویڈیو کو 8K کوالٹی میں بھی ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

ڈیزائن کے لحاظ سے فون زیادہ مضبوط اور دلکش بنایا گیا ہے۔ آئی فون 17 پرو کا سائز 6.3 انچ جبکہ پرو میکس کا 6.9 انچ رکھا گیا ہے۔ یہ فون تین رنگوں، کاسمک اورنج، گہرا نیلا اور سلور میں دستیاب ہوں گے۔

بھارت میں ان کی قیمت بالترتیب 1,34,900 روپے اور 1,49,900 روپے رکھی گئی ہے۔ پری آرڈر آج (9 ستمبر) سے شروع ہو گئے ہیں جبکہ مارکیٹ میں دستیابی 19 ستمبر سے ہوگی۔






متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button