تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریں

بیگم پیٹ ریلوے سٹیشن کی شاندار تعمیر، مودی کریں گے افتتاح

بگم پیٹ ریلوے اسٹیشن کو "امرت بھارت اسٹیشن اسکیم” کے تحت جدید ٹرانزٹ ہب کے طور پر دوبارہ تیار کیا گیا ہے، جس پر تقریباً 26.55 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ یہ اسٹیشن نہ صرف عصری سہولیات سے آراستہ ہے بلکہ تلنگانہ کی ثقافتی وراثت کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

اس منصوبے کے تحت اسٹیشن پر لفٹس، ایسکلیٹرز، کشادہ ویٹنگ ہالز، جدید بیت الخلاء، اور معذور افراد کے لیے مخصوص سہولیات شامل کی گئی ہیں۔ تلنگانہ کے ریاستی پرندے "پالا پِٹہ” کا مجسمہ بھی اسٹیشن پر نصب کیا گیا ہے جو اس کی شناخت کو نمایاں کرتا ہے۔

ایس سی آر کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر اے شری دھر کے مطابق اسٹیشن میں دلکش روشنی، سرسبز مناظر، واٹر فیچرز، اور نمایاں سائن بورڈز نصب کیے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو بہتر سفر کا تجربہ حاصل ہو۔

خاص بات یہ ہے کہ بگم پیٹ ریلوے اسٹیشن مکمل طور پر خواتین عملے کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، جس میں اسٹیشن ماسٹر، ٹکٹ کلرک، آر پی ایف کانسٹیبلز اور دیگر عملہ شامل ہیں۔ خواتین مسافروں کی حفاظت کے لیے خصوصی نگرانی کا نظام بھی موجود ہے۔

اس اسٹیشن پر روزانہ 15,000 سے زائد مسافر سفر کرتے ہیں، جو سکندرآباد، حیدرآباد اور کاچی گوڑہ کے بعد شہر کا مصروف ترین مضافاتی اسٹیشن ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button