علاقائی خبریںقومی

بھارت کا دوٹوک پیغام: "آپریشن سندور جاری ہے”

پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں بھارتی سفارت خانے کے باہر پاکستان کی جانب سے کیے گئے احتجاج پر بھارت نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک اپنی خودمختاری، سلامتی اور وقار کے دفاع میں کسی بھی اشتعال انگیزی سے مرعوب نہیں ہوگا۔

بھارتی سفارت خانے نے اس احتجاج کو "مایوس کن اور بزدلانہ حرکت” قرار دیا اور کہا کہ اس کا مؤثر جواب "آپریشن سندور” کے تحت دیا گیا۔ بھارتی سفیر پونیت رائے کنڈل نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ احتجاج کا جواب خاموش مگر مضبوط پیغام کے ساتھ دیا گیا: "آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا۔”

واضح رہے کہ "آپریشن سندور” کا تعلق کشمیر کے علاقہ پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گرد حملے سے ہے، جس میں 26 افراد جان بحق ہوئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کے بعد پاکستان کے زیر قبضہ علاقوں میں دہشت گرد کیمپس پر بھرپور فوجی کارروائی کی تھی۔

بھارت کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی پشت پناہی سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف اپنی پالیسی میں کسی نرمی کا مظاہرہ نہیں کرے گا، چاہے وہ زمینی حملے ہوں یا بیرونی ممالک میں ہونے والے مظاہرے۔

پرتگالی حکومت اور پولیس نے بھارتی سفارت خانے کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا اور احتجاج کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے کو رونما نہیں ہونے دیا۔

یہ واقعہ بھارت کے اس عزم کی علامت ہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مؤثر ردعمل دے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button