ٹیکنالوجیسائنس

آدتیہ-ایل 1 کا شاندار کارنامہ

ہندوستان کے خلائی تحقیقی ادارے اسرو کے ادتیہ-ایل 1 مشن نے سورج کی ایک زبردست سرگرمی کو ریکارڈ کیا ہے، جس میں ایک شعلہ (فلیئر) اور پلازما کا زوردار اخراج دکھایا گیا۔ یہ نظارہ سولر الٹرا وائلٹ امیجنگ ٹیلی اسکوپ (SUIT) کے ذریعے قید کیا گیا۔

یہ واقعہ نیئر الٹرا وائلٹ روشنی میں ریکارڈ کیا گیا، جو پہلی بار اس دائرے میں ہوا، اور سورج کی سطح پر رونما ہونے والے دھماکہ خیز واقعات کو سمجھنے کے لیے ایک نئی راہ ہموار ہوئی۔

ابتدائی طور پر پلازما کا بلاب 300 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چلا، لیکن فوراً 1500 کلومیٹر فی سیکنڈ تک پہنچ گیا، جو زمین کے گرد محض 30 سیکنڈ میں چکر لگانے کے برابر ہے۔

ویڈیو میں سورج کی روشنی کو کم کرکے یہ ڈرامائی منظر دکھایا گیا تاکہ پلازما کے اخراج کو نمایاں کیا جا سکے۔

سورج سے نکلنے والے یہ شعلے سورج کی مقناطیسی توانائی کے اچانک اخراج سے پیدا ہوتے ہیں، جو زمین پر ریڈیو سسٹمز، سیٹلائٹس اور پاور گرڈز پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

SUIT نے ان فلیئرز کو نیئر الٹرا وائلٹ میں ریکارڈ کیا جو کہ پہلے صرف ایکس رے اور انتہائی الٹرا وائلٹ روشنی میں کیے جاتے تھے۔ یہ نیا ڈیٹا سورج کے فوٹوسفئیر اور کروموسفئیر کے بارے میں نئی معلومات فراہم کرتا ہے۔

ادتیہ-ایل 1 مشن کو ستمبر 2023 میں لانچ کیا گیا تھا اور جنوری 2024 میں یہ L1 پوائنٹ پر پہنچا، جو زمین سے 15 لاکھ کلومیٹر دور ہے۔

یہ مشن مسلسل سورج کی نگرانی کرتا ہے اور عالمی سائنسی اداروں کے ساتھ مل کر سورج کی سرگرمیوں اور اس کے زمینی اثرات پر تحقیق میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button