تلنگانہعلاقائی خبریںقومی

آبی ذخائر کو آلودہ کرنے والوں پر HYDRAA کا شکنجہ

حیدرآباد واٹر ریسورسز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (HYDRAA) نے تعمیراتی ملبہ، مٹی، پتھروں اور کچرے کو جھیلوں، تالابوں اور شکم زمینوں میں پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

حال ہی میں الوال کے جونہ بانڈہ چیروو میں ملبہ پھینکنے کی شکایت پر HYDRAA نے بلڈرز، رئیل اسٹیٹ کمپنیوں، ٹرانسپورٹرز اور ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں کمشنر HYDRAA اے وی رنگاناتھ نے واضح کیا کہ اگر کوئی ٹرک ملبہ پھینکتے ہوئے پکڑا گیا تو گاڑی کو ضبط کر کے فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملبہ کہاں سے آیا، اس کا بھی پتہ لگایا جائے گا اور متعلقہ بلڈرز یا سائٹ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کمشنر نے کہا کہ شکم زمینوں میں بھی ملبہ پھینکنے کی اجازت نہیں ہے اور اب جھیلوں اور آبی ذخائر پر 24 گھنٹے نگرانی کی جائے گی تاکہ ان کی حفاظت کی جا سکے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ کچھ افراد ٹرانسپورٹ چارج سے بچنے کے لیے یا جھیل کی زمین پر قبضہ کرنے کے ارادے سے وہاں ملبہ پھینکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ HYDRAA کے افسران موقع پر پہنچ کر کارروائی کریں گے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر وہ کسی کو ملبہ پھینکتے دیکھیں تو فوری اطلاع دیں۔ شہری HYDRAA کو فون نمبر 9000113667 پر کال کر سکتے ہیں یا X پر ٹیگ کر کے اطلاع دے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button