تلنگانہعلاقائی خبریںقومی

آٹھ سال بعد تلنگانہ میں 17 لاکھ نئے نام راشن کارڈز میں شامل

تلنگانہ حکومت نے فروری سے مئی 2025 کے درمیان تقریباً 17 لاکھ نئے افراد کے نام راشن کارڈز میں شامل کیے ہیں، جس سے لاکھوں خاندانوں کو آروگیہ شری جیسے فلاحی اسکیموں سے فائدہ حاصل ہوگا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، ان میں سے کئی افراد پہلے راشن کارڈ میں نام نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری سہولیات سے محروم تھے۔ راشن کارڈ میں نام شامل ہونے کے بعد اب یہ افراد حکومت کی صحت و خوراک اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

کانگریس کی قیادت والی حکومت نے فروری میں می سیوا مراکز کے ذریعے راشن کارڈ درخواستیں قبول کرنا شروع کیا تھا۔ اب تک 1.51 لاکھ نئے راشن کارڈ جاری کیے گئے ہیں، جن کے تحت 3.24 لاکھ افراد رجسٹر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 13.73 لاکھ افراد کے نام موجودہ کارڈز میں شامل کیے گئے۔

گزشتہ آٹھ برسوں سے تقریباً 21 لاکھ درخواستیں زیر التوا تھیں، جن پر اب عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔

حکام کے مطابق 17 لاکھ نئے استفادہ کنندگان کے اضافے کے بعد ہر ماہ اضافی 6,952 ٹن چاول کی ضرورت ہوگی تاکہ راشن کی فراہمی جاری رکھی جا سکے۔

حکومت نے سفید اور گلابی رنگ کے دو قسم کے راشن کارڈ جاری کرنے کی تجویز بھی دی ہے، لیکن اس پر عملدرآمد تاحال شروع نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button