تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریں
حیدرآباد میں فلائی اوورس کی تعمیر میں تیزی

جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن نے ارم گڑا فلائی کی تعمیر کے لیے درکار زمین کے حصول کے عمل کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یہ ہدایت اُنہوں نے بدھ، 30 اپریل کو ارم گڑھا تا زو پارک فلائی اوور اور شاستری پورم روڈ اوور برج (آر او بی) کے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے دی۔
اس موقع پر پروجیکٹ آفیسر سرینواس نے کمشنر کو بتایا کہ آر او بی کا ریلوے حصہ اب بھی زیر التواء ہے۔ اس پر کمشنر نے ریلوے سیکشن اور مکمل پراجیکٹ کی تکمیل کی مدت کے بارے میں دریافت کیا۔
انجینئرنگ حکام نے یقین دلایا کہ ریلوے حصہ مکمل ہونے کے بعد 30 سے 45 دن میں باقی تمام کام مکمل کیے جا سکتے ہیں۔
کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ ریلوے کے چیف انجینئر سے رابطہ رکھیں اور ریلوے کے زیر التواء کاموں کو جلد از جلد مکمل کرائیں تاکہ مزید تاخیر نہ ہو۔